خورفکان کے قریب ٹگ بوٹ پر 2 میزائل حملے، ایک شخص زخمی

دبئی (ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ٹگ بوٹ پر 2 میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ جہاز کو بھی نقصان پہنچا۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق واقعہ اماراتی شہر خورفکان کے شمال مشرق میں پیش آیا، جہاں ٹگ بوٹ کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ادارے نے بتایا کہ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا اور ٹگ بوٹ کو نقصان پہنچا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور حملے کے پس منظر کے بارے میں فوری طور پر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔