لاہور (نامہ نگار) لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں چیک ڈس آنر کیس میں گرفتار 40 سالہ ملزم امجد بشیر پولیس حراست کے دوران جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ملزم کی موت حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ملزم پر تشدد کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔ترجمان کے مطابق امجد بشیر ریکارڈ یافتہ ملزم تھا۔

