پشاور (نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے جعلی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) رجسٹریشن اور غیر قانونی تقرریوں کے الزامات پر 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹروں کی وضاحتوں، پیش کردہ شواہد اور انکوائری رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ڈاکٹروں کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے اور سماعت کا موقع دینے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق برطرف کیے گئے ڈاکٹروں سے سرکاری واجبات کی وصولی بھی کی جائے گی۔ یہ ڈاکٹر خیبر پختونخوا کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔

