مُونٹریال (کینیڈین پریس، گلوبل نیوز) سابق امراض قلب کے ڈاکٹر گائے ترکوت کی جیل سے سات گھنٹے کی زیرِ نگرانی عارضی رہائی کی درخواست مسترد کردی گئی۔
کینیڈا کے بورڈ برائے مشروط رہائی نے ترکوت کی درخواست پر سماعت کے بعد اسے اپنے والدین سے ملاقات کیلئےجیل سے عارضی طور پر باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔
54 سالہ گائے ترکوت نے اپنے دو بچوں سے متعلق قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اسے 2015 میں اپنے 5 سالہ بیٹے اولیویے اور 3 سالہ بیٹی این صوفی کے قتل کے جرم میں دوسرے درجے کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
ترکوت نے 2009 میں اپنے دونوں بچوں کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا تھا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور 17 سال کی سزا مکمل ہونے سے قبل مشروط رہائی کی اجازت نہیں تھی۔
سماعت کے دوران بچوں کی والدہ ایزابل گاستوں نے متاثرہ خاندان کی جانب سے بیان بھی دیا۔ ترکوت کی درخواست مسترد کیے جانے کے فیصلے کے بارے میں بورڈ کی تفصیلی وجوہات فوری طور پر عوام کے لیے دستیاب نہیں کی گئیں۔
گائے ترکوت کو مکمل طور پر مشروط رہائی کیلئے2028 میں اہل ہونے کی توقع ہے۔

