ریاض کیلئے سعودی ایئر لائن کی پروازیں متاثر، متبادل ہوائی اڈوں سے آپریشن جاری

ریاض (غیر ملکی میڈیا) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ایئر لائن نے دارالحکومت ریاض کے لیے اپنی پروازوں کا آپریشن متاثر ہونے کے بعد مسافروں کو متبادل ہوائی اڈوں کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث سعودی ایئر لائن نے ریاض آنے اور جانے والے بعض مسافروں کے لیے قسیم اور دمام کے ہوائی اڈوں کا متبادل انتظام کیا ہے۔ مسافروں کو ان ہوائی اڈوں سے زمینی راستے کے ذریعے ریاض پہنچایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریاض ایئر نے بھی 25 اکتوبر سے اپنی منتخب پروازیں قسیم کے ہوائی اڈے کے ذریعے چلانے کا اعلان کیا ہے، جن میں لاہور اور اسلام آباد کے روٹس بھی شامل ہیں۔ سعودی ایئر لائن کی تمام پروازیں 7 نومبر تک منسوخ ہونے کا دعویٰ دستیاب مصدقہ معلومات سے ثابت نہیں ہوتا۔