زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے پاکستانی کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل بلاوائیو میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

زمبابوے کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم میں دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق اوپنر ہیں۔

مڈل آرڈر میں کامران غلام، محمد رضوان، سلمان آغا اور طیب طاہر شامل ہیں۔

آل راؤنڈر عرفان نیازی بھی ٹیم کا حصہ ہیں، فاسٹ بولر عامر جمال، حارث رؤف اور فیصل اکرم بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ اسپنرز میں ابرار احمد ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں