سینیٹرز کو تاحیات نیلا پاسپورٹ جاری کرنے کی قانونی ترمیم منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ نے ارکان کو تاحیات نیلا پاسپورٹ جاری کرنے کی سہولت دینے کے لیے پاسپورٹ ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا۔

سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے پیش کیے گئے ترمیمی بل میں تجویز کیا گیا کہ ارکان سینیٹ کو بھی ارکان قومی اسمبلی کی طرح تاحیات نیلا پاسپورٹ جاری کیا جائے۔

دریں اثنا، سینیٹ نے سینیٹر فوزیہ ارشد کا فوجداری قوانین میں ترمیم سے متعلق بل بھی منظور کر لیا۔