قومی اسمبلی اجلاس میں گورنر راج کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا، جس میں اپوزیشن نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ محمود بشیر ورک ڈھائی سال آپ کے ساتھی رہے، وہ دنیا سے چلے گئے اور آپ کو سیاست کی پڑی ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رکن اسمبلی کی وفات پر دعا کے لیے اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے۔ 11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اس روایت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، ہم اس وقت محمود بشیر ورک کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں بہت کچھ دیا، لیکن آپ تیار نہیں تھے۔