لکی مروت (نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ تھانہ تجوڑی پولیس اسٹیشن کی موبائل وین کو نشانہ بنا کر کٹوخیل اڈہ کے قریب کیا گیا۔ حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ مبینہ طور پر دوسرا حملہ آور فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ فرار ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔

