دبئی(نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر جمعہ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق معزز مہمان کے استقبال کیلئے شاندار انتظامات کیے جا رہے ہیں اور انہیں پاکستان آمد پر بھرپور پروٹوکول دیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون سے متعلق تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔ ملاقاتوں میں تجارت، معاشی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائیگا۔

