محمد عامر ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے

پورٹ آف اسپین (اسپورٹس ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ عامر نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی 400 ویں وکٹ حاصل کی، یوں وہاب ریاض کے بعد یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے۔

محمد عامر نے 2009 میں پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر میں تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ وہ 36 ٹیسٹ میچز میں 119 وکٹیں، 60 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں اور 62 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 71 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ برس دسمبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہا تھا تاہم دنیا بھر کی لیگز میں ان کی کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں