لندن (ایجنسیاں) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے اثرات عالمی مارکیٹ پر بھی پڑنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 17 فیصد اضافے کے بعد 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 108 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ طویل مدت تک جاری رہی تو تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔

