ٹرائی نیشن سیریز کا شیڈول جاری: پاکستان، افغانستان اور یو اے ای آمنے سامنے

شارجہ(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی، جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق تین ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے ہوگا۔ اگلے روز 30 اگست کو پاکستان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میدان میں اُترے گا۔

یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان کے درمیان میچ شیڈول ہے، جب کہ پاکستان 2 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر افغانستان سے اور 4 ستمبر کو یو اے ای سے مدمقابل آئے گا۔سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تینوں ٹیموں کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں