ٹرینیڈاڈ(سپورٹس ڈیسک)بارش سے متاثرہ 40 اوورز کے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں پر 171 رنز بنائے، بارش کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ سے ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 33.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ روسٹن چیز 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
“ویسٹ انڈیز سے شکست، پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پر”
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگیا، جبکہ سری لنکا 4009 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔ بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔

