پاکستانی خطاطہ عائشہ کمال کے فن پاروں کی نمائش کل سے ٹورنٹو میں ہوگی

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی)پاکستان کی ممتاز معاصر خطاطہ عائشہ کمال کے فن پاروں کی خصوصی نمائش کل4نومبر سے 5 نومبر تک ٹورنٹو میں شروع ہورہی ہے ، نمائش کااہتمام قونصل خانہ پاکستان ٹورنٹو کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

نمائش کی افتتاحی تقریب کل شام 5 بجے قونصل خانہ پاکستان میں ہوگی۔ نمائش دونوں روز صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک عوام کیلئے کھلی رہے گی۔

نمائش میں پاکستانی خطاطہ عائشہ کمال کے فن پارے پیش کیے جائیں گے، جن کے ذریعے پاکستان کے معاصر فنِ خطاطی اور فنکارانہ تخلیقات کو متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔یہ نمائش قونصل خانہ پاکستان، 259 یارک لینڈ روڈ، نارتھ یارک، ٹورنٹو میں منعقد ہوگی۔