اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) کینیڈامیںپاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے انٹیگوا و باربوڈا کے شہر سینٹ جانز میں یکم سے 4 نومبر تک جاری دولتِ مشترکہ کے سربراہانِ حکومت کے 28ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

اجلاس میں انہوں نے دولتِ مشترکہ کے سربراہ شاہ چارلس سوم کی سربراہی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملکہ کمیلا، انٹیگوا و باربوڈا کے وزیرِاعظم گیسٹن براؤن، دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی بوچوے اور دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت، وفود اور وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔

اجلاس کے موقع پر ہائی کمشنر محمد سلیم نے آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیزی، سری لنکا کی وزیرِاعظم ہرینی امراسوریا اور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی بوچوے سے بھی ملاقاتیں کیں۔


