لاڈرہل(اسپورٹس ڈیسک)دورہ ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 14 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ نوجوان بلے باز اور اسپنر صائم ایوب نے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔
صائم ایوب: 57 رنز (میچ کا ٹرننگ پوائنٹ)فخر زمان: 28 رنز،حسن نواز: 24 رنز،صاحبزادہ فرحان: 14 رنز پر آؤٹ
ویسٹ انڈیز نے عمدہ آغاز کیا، لیکن ابتدائی اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ٹیم 164 رنز پر محدود ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز: 3 وکٹیں،صائم ایوب: 2 وکٹیں،صفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی: 1-1 وکٹ
صائم ایوب نے بیٹنگ میں جارحانہ نصف سنچری اور باؤلنگ میں اہم وکٹیں حاصل کی صائم ایوب نے میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی 20 جلد شیڈول ہے، جہاں ویسٹ انڈیز برابری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی اور پاکستان برتری کو مستحکم بنانے کیلئےمیدان میں اترے گا۔
پاکستانی اسکواڈمیں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صفیان مقیم شامل ہیں.
ویسٹ انڈیز اسکواڈمیں جونسن چارلس، جیویل اینڈریو، شائے ہوپ (کپتان), گداکیش موتی، شرفین ردرفورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیپرڈ، جیسن ہولڈر، شمر جوزف، عقیل حسین، جیدہ بلیڈز شامل ہیں.

