اونٹاریو (نامہ نگار)گرین پارٹی کے لیڈر مائیک شرائنر نے صوبے بھر کے کرایہ داروں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بل 60 کی سخت مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ کی حکومت عام شہریوں کے بجائے امیر اور بااثر طبقے کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ متوسط اور کم آمدنی والے خاندان سستی رہائش کے شدید بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
مائیک شرائنر نے کہا کہ بل 60 کرایہ داروں کے لیے موجود معمولی تحفظات بھی کمزور کر دے گا اور مکانات مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مقامی ایم پی پی کو فون یا ای میل کر کے بل 60 کے خلاف ووٹ دینے کا مطالبہ کریں۔
گرین پارٹی لیڈر کے مطابق، اگر حکومت واقعی عام شہریوں کی پروا کرتی ہے تو اسے کرایہ داروں کیلئےحقیقی تحفظات اور منافع خوری روکنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

