ہنگو (خبر ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں شاہ الماس پیر پہاڑی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ حملہ آور 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے مطابق حملہ آور مغوی اہلکاروں کو سمانہ پہاڑی کے علاقے خانانو کوٹہ کی جانب لے گئے ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے شاہ الماس پیر پہاڑی پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جبکہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش اور مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

