صنعا (نیٹ ںیوز) یمن میں حکومتی افواج اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت کے بعد شہریوں کے بڑے پیمانے پر بے گھر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق 3 ستمبر سے دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کے بعد یمن کے شہروں تعز اور حدیدہ میں اب تک 18 ہزار 500 افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے رواں برس کے اعداد و شمار کے مطابق یمن میں برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک میں اندرونِ ملک بے گھر افراد کی تعداد 52 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

