مسّی ساگا(نمائندہ خصوصی)یو آئی سی سینیئرز ٹیلنٹ شو کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں کمیونٹی کے بزرگ اراکین نے گیت گائے، نظمیں سنائیں اور حاضرین کا دل جیت لیا۔ اس موقع پر معروف شاعر طاہر حسین نے اپنی تازہ ترین شاعری سنائی جبکہ آئی ڈی ایم ایس ٹی کمال نے دلچسپ لطیفوں سے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔

تقریب کے آغاز میں وارڈ 2 کے کونسلر ایلِون تیڈجو نے سینئر کمیونٹی ایکٹوسٹ مرزا نسیم بیگ کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب میں شاہینہ کشور اور عرفان ملک نے بھی شرکت کی۔

