دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی کپتان نے محمد شامی کی واپسی کا اشارہ دے دیا۔شرما نے بارڈر-گواسکر ٹرافی کی آئندہ میچز کیلئےٹیم میں تیز گیند باز محمد شامی کی ممکنہ واپسی کا عندیہ دیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی 10 وکٹوں کی شکست کے بعد خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر بلے باز نے کہا کہ شامی کیلئے”دروازہ بہت کھلا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس کی نگرانی کر رہے ہیں کیونکہ سید مشتاق علی ٹرافی میں کھیلتے ہوئے شامی گھٹنے میں کچھ سوجن محسوس ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری میں رکاوٹ پیدا ہوئی، اس حوالے سے ہم بہت محتاط رہنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے ساتھ 100 فیصد سے زیادہ یقین سے رہنا چاہتے ہیں کیونکہ کافی وقت ہو گیا ہے ہم ان پر یہاں آنے اور ٹیم کیلئے کام کرنے کیلئےدباؤ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں کچھ پیشہ ور افراد ان کی نگرانی کر رہے ہیں، اور ہم وہ اس بات کی بنیاد پر کال کریں گے کہ وہ ہر میچ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
فاسٹ بولر کی ٹیم میں واپسی کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔شامی نے آخری بار آسٹریلیا کے خلاف 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی، اس کے فوراً بعد ان کے ٹخنے کی سرجری ہوئی تھی۔