امریکا نے فلپائن کے ساتھ 500 ملین ڈالر کی مالی معاونت اور معاہدے کا اعلان کردیا

امریکا نے فلپائن کے ساتھ 500 ملین ڈالر کی مالی معاونت اور معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کے اعلیٰ سفارتکار اور دفاعی سربراہ نے فلپائن کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور فوجی انٹیلی جنس شیئرنگ معاہدے پر پیشرفت کیلئے 500 ملین ڈالر کی فوجی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

دونوں اتحادیوں نے خطے میں چین کی جارحانہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات کی۔

مارکوس نے واشنگٹن اور منیلا کے درمیان ’بہت کھلے‘ مواصلاتی رابطوں کو سراہا۔ مارکوس نے ایشیائی استحکام اور امن کیلئے امریکی فوجی موجودگی کی ضرورت پر زور دیا۔

فلپائنی ہم منصب سے ملاقات کے بعد بلنکن اور لائیڈ جارج آسٹن نے فلپائن کی فوج اور کوسٹ گارڈ کی جاری جدید کاری میں مدد اور چین کی جارحانہ کارروائیوں کے دوران سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے 500 ملین ڈالر کی فوجی مالی معاونت کا اعلان کیا۔

وزیر خاجہ انٹونی بلنکن نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم دونوں اور خطے کے بہت سے دیگر ممالک بحیرہ جنوبی چین اور مشرقی سمندر میں چین کے بڑھتے ہوئے اقدامات اور دھمکی آمیز طریقوں کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اگر فلپائنی افواج، جہازوں اور ہوائی جہازوں پر بحرالکاہل میں حملہ ہوا، بشمول جنوبی چین سمندر میں، تو امریکا فلپائن کی مدد کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں