ایران میں شدید گرمی، دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان

ایران میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث آج دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات کے ادارے اتوار کو بدستور کام کریں گے۔

شدید گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں گرمی کے باعث آج کام کے اوقات نصف کیے گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں گرمی کے باعث 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

تہران میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے، جبکہ صوبہ سیستان بلوچستان کےشہر دلگان میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

ایران میں گرمی کی لہر اگلے چار دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں