کراچی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحان میں جیوینائل کارڈ کی لازمی شرط ختم کردی گئی، جیوینائل کارڈ نہ رکھنے والے امیدواروں کو تصویر والی اصل مارک شیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی۔
کراچی سے ایس ٹی ایس کے جاری اعلامیے کے مطابق جیوینائل کارڈ نہ ہونے کی صورت میں امیدوار میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی تصویر والی اصل مارک شیٹ امتحانی مرکز میں پیش کرسکتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صرف میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی تصویر والی اصل مارک شیٹ قابل قبول ہوگی، کسی دوسری دستاویز کو متبادل کے طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔
آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان کل منعقد ہوگا، جس کیلئےامیدواروں کو امتحانی مرکز پر مقررہ وقت سے پہلے پہنچنے اور اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

