لندن (نامہ نگار)وزیرِ اعظم شہباز شریف برطانیہ کے مختصر نجی دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں، اور ان کے طیارے نے لوٹن ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ائیرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد فیصل اور پاکستانی مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف لندن میں چار دن قیام کریں گے، اور اس دوران چند نجی و سے متعلق امور پر گفتگو و ملاقاتیں متوقع ہیں۔

