بھارتی پیسر کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرانے کا چیلنج

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی پیسر بری طرح ناکام رہے تھے، اب انھیں 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرانے کا چیلنج دیا گیا ہے۔

بھارتی پیسر ہرشت رانا نے ابھی اپنے کیریئر میں صرف دو ٹیسٹ میچ ہی کھیلے ہیں لیکن اپنی پرفارمنس کو لے کر وہ کسی طرح کی چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہے ہیں، پرتھ میں ڈیبیو کرنے والے بولر کو اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کے لیے آگے کی منازل طے کرنا آسان نہ ہوگا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وہ اگرچہ ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے اور پریکٹس میچ میں بھی انھوں نے 4 وکٹیں نام کی تھیں، تاہم ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کینگرو بیٹرز نے ان کی کافی دھلائی کی اور وہ کوئی بہتر تاثر چھوڑنے سے قاصر رہے۔

اب ان کے والد پردیپ رانا کا دیا گیا انٹرویو ذرائع ابلاگ کی زینت بن رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو چیلنج کیا ہے کہ وہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرے۔

پردیپ رانا نے کہا کہ میں نے ہرشت کو کہا ہے کہ میں تمہیں اس دن پلیئر سمجھوں گا جس دن تم 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو ٹچ کروگے۔

بھارت پیسر کے والد کا کہنا تھا کہ اگر تم 150 کلومیٹر فی گھنتے کی رفتار سے بولنگ کروگے تو تمہیں بھارت کے لیے کھیلنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا، لیکن اگر تم 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرو گے تو کوئی لوکل کلب بھی تمہیں سلیکٹ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں