جب تک میری پانچویں بیٹی کے بچے نہیں ہوں گےنانا تسلیم نہیں کروں گا: شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں خود کو ابھی ’نانا‘ تسلیم نہیں کرتا۔ عالمی اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کو نانا بن کر کیسا لگ رہا ہے؟جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ابھی خود کو نانا نہیں مان رہا جب تک میری پانچویں بیٹی کے بچے نہیں ہوں گے خود کو نانا تسلیم نہیں کروں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی کی انکوائری کی تھی جو کہ بیٹی کی شادی کیلئےضروری بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین کی فیملی نے ان پر شیروں والی نظر رکھی ہوئی تھی ظاہر سی بات ہے میری بیٹی ہے ایسے ہی کسی کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرے بڑے اور شاہین کے اہلخانہ ایک دوسرے کے بارے میں اچھی طرح جانتے تھے، انڈر 19 اور انڈر 16 جن کوچز کے انڈر شاہین نے کھیلا سب نے اس کی تعریف کی تھی۔

کرکٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مجھ سے بال چبانے والا معاملہ بس ہوگیا تھا نہیں معلوم کیسے ہوا تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ عزت اور ذلت دونوں اللہ کے ہاتھ میں ہے، سارا معاملہ یقین کا ہوتا ہے، اسپاٹ فکسنگ کا پتا چلا تو مینجمنٹ کو بتا دیا تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ نہ لڑکے سمجھے اور نہ مینجمنٹ سمجھی، اگر کسی کے ساتھ غلط کرتے ہیں تو پھر آپ کے ساتھ بھی غلط ہی ہوتا ہے۔شاہد آفریدی مزید کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ ہے لیکن ضائع بھی ویسے ہی ہوتا ہے اس کے لیے اکیڈمیز کا ہونا بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں