جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگیا۔
جنوبی افریقا نے سینٹ جارج پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 109 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔
میزبان ٹیم نے صبح سری لنکا کو 238 رنز پر آؤٹ کر کے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ کیشو مہاراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مہاراج نے ٹیسٹ میں 11ویں بار پانچ وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کے لوئر آرڈر کو تہس نہس کر کے آخری پانچ میں سے چار وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے دن کا آغاز 5 وکٹوں پر 205 رنز کے ساتھ کیا تو صرف اگلی 62 گیندوں پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔ انہوں نے آخری پانچ وکٹیں 19 رنز پر گنوا دیں۔
جنوبی افریقہ کی مضبوط کارکردگی نے نہ صرف سیریز کو محفوظ بنایا بلکہ انہیں اگلے سال WTC فائنل میں یقینی جگہ کے قریب بھی پہنچا دیا۔ انہیں اپنی جگہ پر مہر ثبت کرنے کے لیے پاکستان کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں ایک اور جیت درکار ہے۔سری لنکا، اب دوسرے نتائج پر بھروسہ کر رہا ہے اور اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے اگلے سال کے شروع میں آسٹریلیا کو گھر میں ہرانا ہوگا۔