اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز کا عہدہ سنبھال لیا۔انہوں نے اب تک 13409رنزبنائے ہیں.

چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن، اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں روٹ نے اپنی 38ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور راہول ڈریوڈ، جیک کیلس کے بعد رکی پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا .
اس تاریخی اننگز کے دوران، جو روٹ نے 150 رنز کی شاندار اننگز بنائی لیکن راویندر جڈیجا نے آخر میں انہیں اسٹمپ کیا۔ بیٹنگ کے اس سہارے سے انگلینڈ نے 7/544 پر اپنی اننگز ختم کی اور بھارت پر 186 رنز کی برتری حاصل کی .
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اولڈ ٹریفورڈ میںکمنٹری کرتے ہوئے جوروٹ کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا”مبارک ہو جو روٹ! آپ نے ٹیسٹ رنز میں دوسرے نمبر پر پہنچ کر عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔ آپ کے پاس ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت ہے۔”
مزید یہ کہ، اس اننگز کے ساتھ جو روٹ اولڈ ٹریفورڈ میں 1000 سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں، اور کمار سنگاکارا کے برابر ہو گئے، جن کے پاس بھی 38 ٹیسٹ سنچریاں ہیں.
جو روٹ نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا، جو نہ صرف انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز ہیں بلکہ اب عالمی سطح پر دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے ہیں، صرف سچن ٹنڈولکر (15,921 رنز) روٹ سے اوپر ہیں۔

