ممبئی(سپورٹس ڈیسک)اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے فاسٹ باؤلر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث لیگ کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔
یش دیال کا یو پی ٹی20 لیگ میں گورکھپور لائنز سے معاہدہ تھا، مگر اب وہ تیسرے ایڈیشن میں نہیں کھیل سکیں گے۔جولائی میں ان پر شادی کا جھوٹا وعدہ اور دھوکا دہی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا، جسے کرکٹر نے مسترد کرتے ہوئے خاتون پر چوری کا الزام لگایا۔

