دورہ جنوبی افریقہ کیلئےقومی ٹیم میں فخر زمان سمیت اہم سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئےفخر زمان کی واپسی کا امکان ہے جبکہ بابر اعظم، شاہین آْفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی فخر زمان کی صلاحیت سے استفادہ کرنا چاہتی ہے اور وہ جلد ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئےامام الحق کی واپسی بھی زیر غور ہے۔دوسری جانب ٹی20 سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جبکہ سینئیرز کو آرام دیا جاسکتا ہے۔جنوبی افریقہ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے اختتام اور ٹی20 سیریز کے آغاز پر ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے، 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ ٹی20 میں کپتان محمد رضوان کی جگہ ان کے نائب سلمان آغا فرائض سرانجام دیں گے۔