دورہ زمبابوے کے بعد پاکستانی ٹیم آج جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

دورہ زمبابوے میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ کیلئےروانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد آج جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ جہاں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلی جائیں گی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئےاسکواڈ میں شامل کھلاڑی زمبابوے سے روانہ ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑی پاکستان نے پروٹیز کے دیس پہنچیں گے۔

اس اہم سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کا موقع ملے گا کیونکہ اسکواڈ میں طیب طاہر، سفیان مقیم، عرفان خان، عمیر بن یوسف اور جہاں داد خان کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا اور پہلا میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان آج تک جنوبی اقریقی سر زمین کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ روایت ٹوٹتی ہے یا برقرار رہتی ہے۔

شاہینوں نے آخری بار 2021 میں جنوبی افریقا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران گرین شرٹس نے دونوں وائٹ بال سیریز میں میزبان ٹیم کو آؤٹ کلاس کر کے سیریز اپنے نام کی تھیں۔

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز گرین شرٹس کی تیاریوں کیلئےاہم ہو گی۔پی سی بی نے گزشتہ دنوں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ریڈ اور وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں