لاہور (سپورٹس ڈیسک) — بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں فارمیٹس کیلئے اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

محمد رضوان ون ڈے فارمیٹ میں بدستور کپتان رہیں گے جب کہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ سابق کپتان بابر اعظم ون ڈے اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی دونوں فارمیٹس میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ٹی 20 سیریز امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لارڈہل میں کھیلی جائیگی، جس کیلئے15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے.
“قومی ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی)”
(کپتان)سلمان علی آغا،حارث رؤف،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی،فہیم اشرف،فخر زمان،خوشدل شاہ،حسین طلعت،محمد نواز،حسن نواز،صائم ایوب،ابرار احمد،صاحبزادہ فرحان،محمد حارث اورسفیان مقیم
“قومی ون ڈے اسکواڈ (16 کھلاڑی)”
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلی جائے گی۔
(کپتان)محمد رضوان،(نائب کپتان)سلمان علی آغا،بابر اعظم،عبداللہ شفیق،فہیم اشرف،فخر زمان،حسن علی، شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ،صائم ایوب،حسین طلعت،محمد نواز،حسن نواز،ابرار احمد،محمد حارث اورسفیان مقیم
ٹی 20 سیریز (لارڈہل، کیلیفورنیا)
پہلا میچ: 31 جولائی
دوسرا میچ: 2 اگست
تیسرا میچ: 3 اگست
ون ڈے سیریز (ویسٹ انڈیز)
پہلا میچ: 8 اگست
دوسرا میچ: 10 اگست
تیسرا میچ: 12 اگست
قومی ٹیم دو گروپوں کی صورت میں اتوار 27 جولائی کو امریکہ روانہ ہوگی جہاں ٹی 20 سیریز کے بعد کھلاڑی ویسٹ انڈیز کا سفر کریں گے۔

