رائل کمیشن کے زیراہتمام الجبیل میں کرکٹ ٹورنامنٹ، مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت

الجبیل (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں رائل کمیشن کے زیر اہتمام مختلف کمپنیوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ٹورنامنٹ میں رائل کمیشن کے تحت رواد الجزیرہ کمپنی سمیت دیگر اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ابو ابراہیم مشعل نے کہا کہ کھیل مختلف ممالک اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، باہمی محبت، بھائی چارے اور مثبت مقابلے کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ٹورنامنٹ کے نگران انجینئر محمد البلاح، محمد سعید زہرانی، احد قطانی، انجینئر سلطان، انجینئر مشعل، محمد مبین اور دیگر نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلوں کے ذریعے اتحاد، یکجہتی اور بین الاقوامی بھائی چارے کی خوبصورت مثال ثابت ہوگا۔