بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج اور کینگرو بیٹر ٹریوس ہیڈ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران ہونے والی لڑائی کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگالیا۔
بھارت کی شکست کے بعد جب فیلڈ میں کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے لیے آئے تو سراج اور ہیڈ نے گلے شکوے دور کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کو گلے لگا لیا اور ہاتھ بھی ملایا، جس کے بعد ان کے درمیان گراؤنڈ میں ہونے والی تلخی بھی دور ہوگئی۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی بلے ٹریوس ہیڈ اور بھارتی فاسٹ محمد سراج کے درمیان ہونے والی گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے آسٹریلوی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد غصے میں آکر انھیں گراؤنڈ سے باہر جانے کے اشارے کئے۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا رویہ دیکھ کر آسٹریلوی باز ٹریوس ہیڈ سے بھی رہا نہ گیا اور تلخ جملے ادا کرتے ہوئے پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔
سراج کے اس عمل کو کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، سابق کرکٹر نے کہا تھا کہ کپتان یا سینئر کرکٹرز کو سراج کو سمجھانا چاہیے تھا کہ کسی بھی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کا یہ رویہ درست نہیں۔
دوسرے ٹیسٹ میں میزبانی آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو دن میں تارے دکھاتے ہوئے 10 وکٹوں سے عبترناک شکست دی تھی اور پہلے ٹیسٹ میں شکست کا بدلہ لے لیا تھا۔