قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرکے فاسٹ بولر عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 58 رنز کا ہدف 5.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
صائم ایوب نے 18 گیندوں پر 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، عمیر بن یوسف بھی 15 گیندوں پر 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کا کوئی بھی بولر پاکستانی بیٹرز کی وکٹ حاصل نہ کرسکا، سفیان مقیم کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل 2009 میں عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔