صادق آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں نجی سراغ رساں کتوں کے ذریعے چوروں کو پکڑنے والی 4 رکنی ٹیم کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق مغویوں کے اغوا کا مقدمہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پانچ روز قبل کھوجی کتوں سمیت نجی ٹیم کو اوباڑو سے اغوا کیا گیا تھا۔مغویوں کی بازیابی کے لیے رحیم یار خان، کشمور اور گھوٹکی کی پولیس مشترکہ طور پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

