صدر زرداری کا بیرون ملک دورہ نجی تھا، تمام اخراجات خود ادا کیے:ایوان صدر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان صدر مملکت سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا حالیہ بیرون ملک دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور اس کے تمام اخراجات صدر مملکت نے ذاتی طور پر برداشت کیے۔

ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دورے کے لیے طیارہ بھی ذاتی طور پر کرائے پر حاصل کیا تھا، جبکہ طیارے کے کرائے، عملے، پارکنگ، قیام اور دیگر متعلقہ تمام اخراجات بھی صدر مملکت نے خود ادا کیے۔

ایوان صدر کے ترجمان نے واضح کیا کہ صدر مملکت کے نجی بیرون ملک دورے پر سرکاری خزانے سے کسی قسم کے اخراجات نہیں کیے گئے۔صدر آصف علی زرداری حالیہ دورے کے دوران آسٹریا اور برطانیہ گئے تھے اور 11 ستمبر کو وطن واپس پہنچے تھے۔