اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کردیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد کے عہدے سے تبدیل کرکے نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ان کی نئی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
سید علی ناصر رضوی اپریل 2024 سے آئی جی اسلام آباد کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کے دور میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان، سکیورٹی، ٹریفک اور جرائم کی روک تھام سے متعلق پولیسنگ امور کی نگرانی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر سید خرم علی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو بھی مقرر کردیا گیا ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملک میں سائبر جرائم کی تحقیقات، آن لائن فراڈ، سائبر ہراسانی، ڈیجیٹل جرائم اور متعلقہ تکنیکی تحقیقات کی ذمہ دار وفاقی ادارہ ہے۔

