صوابی (نامہ نگار) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیا گیا تو ہم بھی آپ کو جینے نہیں دیں گے۔
اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کا قانونی حق ہے، مگر انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے اپیل کی کہ امن اور مذاکرات کو موقع دیا جائے اور قطر، ترکی اور دیگر ممالک اپنے کردار سے امن قائم رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران برادر مسلم ممالک ہیں، اور ہمیں اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔

