لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور پولیس نے غیرملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں مرکزی ملزم احمد تنویر سے متعلق 23 اکتوبر کے عدالتی حکم کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم عدالتی حکم کے باوجود تفتیش میں شامل نہیں ہوا، جبکہ اس کے خلاف دستیاب شواہد عدالت میں پیش کیے جاچکے ہیں۔
پولیس نے مقدمے میں ریاست کو بھی مدعی بنانے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور اعلیٰ عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ دستیاب شواہد کی روشنی میں ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

