اصغر خان اور دیگر نو منتخب باڈی ورکرز کے مسائل کو جانتے ہیں ،مسائل جلد حل ہونگے: چیئرمین محمد طاہر
عدنان شوکت اور طاہر منصف اعوان میں ورکرز کے کاموں کیلئے بہترین جذبہ موجود ہیں:نائب صدر خاقان متین
لاہور (وقائع نگار خصوصی) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ ایپنک کے تاریخی الیکشن کی نو منتخب چیئرمین ایپنک شکیل کانگا ، سیکرٹری جنرل اصغر خان ، سینئر وائس چیئرمین ناصر چشتی ، وائس چیئرمین منصور ملک ، دارا ظفر ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا محمد یوسف ، وحید شیخ ، مرزا عمران بیگ ، خزانچی محمد عرفان علی سمیت دیگر ممبران این سی سی طاہر حسن، سعید اختر ، حیدر عباس ، محمد عثمان ، حاجی ابراہیم ، عدنان شوکت ، طاہر منصف اعوان ، سعید محی الدین ، خرم غوری ، سید صابر علی اور ندیم محمود کو دلی مبارک باد دی ہے۔
میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد طاہر ،نائب صدر خاقان متین ، فنانس سیکرٹری خرم علی ، انفارمیشن سیکرٹری محمد عرفان ، گورننگ باڈی ممبر آصف کھوکھر ، محمد فاروق ، وحید توفیق سپریم کونسل ممبر اعجاز رسول ، محبوب الٰہی اور عمر ریاض نے نو منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کی ۔ چیئرمین محمد طاہر نے کہا کہ اصغر خان اور دیگر نو منتخب باڈی ورکرز کے مسائل کو اچھے طریقے سے سمجھتی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ آنے والے دنوں میں ورکرز کے لئے بہت اہم کردار ادا کرینگے ۔
اس موقع پر نائب صدر خاقان متین نے کہا کہ عدنان شوکت اور طاہر منصف اعوان نئے ابھرتے ہوئے لیڈران میں سے ہیں ان میں ورکرز کے کاموں کیلئے بہترین جذبہ موجود ہیں میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے ورکرز کے مسائل جلد حل ہوجائینگے۔ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے صدر عدنان شوکت اور جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے میں تمام ممبران کے لئے دل و جان سے کوششیں جاری رہیں گے۔

