لاہور :وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اُن کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا اور وہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کرینگے جبکہ کل اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے ملک میں اپوزیشن اور دیگر حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم حکومتی وزرا اور مشیروں نے وزیر اعظم کی واپسی پر معاملہ کے حل کا عندیہ دیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم بحرین کے سرکاری دورے کے بعد لندن گئے تھے جہاں قیام کے دوران اُنہوں نے روٹین چیک اپ بھی کرایا۔