مِسی ساگا چیپٹر: ایم او یو پر دستخط، OSF کے صوبے بھر میں خدمات کے نئے مرحلے کا آغاز

اونٹاریو سینئرز فورم کا شاندار قوالی نائٹ پروگرام،معزز کمیونٹی رہنما و پیشہ ور شخصیات کی بھرپور شرکت

مِسی ساگا(نمائندہ خصوصی)اونٹاریو سینئرز فورم (OSF) نے اپنی سولڈ آؤٹ قوالی نائٹ کے کامیاب انعقاد کیا۔ ثقافتی ورثے اور برادری کی یکجہتی کو خراجِ تحسین پیش کرنیوالے اس رنگا رنگ پروگرام میں معزز مہمانوں، کمیونٹی لیڈرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام میں شریک حاضرین نے بھرپور جوش، تالیاں اور قوالی پر رقص کے انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔OSF نے اپنے اسپانسرز، والینٹیئرز اور مینجمنٹ ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور جذبے کے بغیر یہ تاریخی شام ممکن نہ تھی۔

تقریب میں ہیملٹن سینٹر سےرکن پارلیمنٹ اسلم رانا،ذیشان حامد، صوبائی ممبر پارلیمنٹ / ایسوسی ایٹ سولسٹر جنرل برائے آٹو تھیفٹ و بیل ریفارمز،قیصر ڈارصدر OLP،ندیم اکبر کھٹانہ (ممبر ہلٹن پولیس سروسز بورڈ و امیدوار برائے برلنگٹن نارتھ؍ملٹن ویسٹ)،بیرسٹرحبیب گل اور دیگر معزز کمیونٹی رہنما و پیشہ ور شخصیات نے شرکت کی. مہمانوں کی آمد نے OSF کے صوبے بھر میں بڑھتے ہوئے اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط کیا۔

“تاریخی سنگِ میل — مِسی ساگا چیپٹر کا افتتاح”
تقریب کا سب سے اہم لمحہ OSF کے مِسی ساگا چیپٹر کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان تھا، جسے تنظیم کی توسیع کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔افتتاح کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر OSF خواجہ خورشید انور اور OSF مِسی ساگا چیپٹر کے چیئر کلیم صدیقی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔یہ معاہدہ مِسی ساگا اور گرد و نواح کے سینئرز کیلئے زیادہ بہتر سہولیات، کمیونٹی پروگرامز اور شمولیتی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

“خوشیوں سے بھرپور یادگار رات”
ہال میں موجود ہر فرد نے قوالی کی روحانی فضا، خوبصورت دھنوں اور کمیونٹی کے گرمجوش ماحول کو سراہا۔ شرکا کے مطابق یہ OSF کی تاریخ کے سب سے کامیاب اور پُرجوش پروگراموں میں سے ایک تھا۔

“اونٹاریو سینئرز فورم (OSF) کے بارے میں”
OSF ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو اونٹاریو بھر کے سینئرز کی فلاح، سماجی شمولیت، ثقافتی سرگرمیوں اور تعلیمی پروگراموں کیلئےکام کرتی ہے۔تنظیم کا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں سینئرز خود کو بااختیار، باعزت اور کمیونٹی سے جڑا ہوا محسوس کریں۔