نارتھ کراچی میں 65 سالہ شخص تیز دھار آلےسے قتل، بیٹا سر لے کر فرارہوگیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں گھر سے سر کٹی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت 65 سالہ نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے بیٹے رضوان نے تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا اور والد کا سر لے کر فرار ہوگیا۔

اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم رضوان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول نصیر کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔