بھارت میں ڈومیسٹک ٹی 20 میچ میں ٹیم نے سب سے بڑا اسکور کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
بھارت میں جاری ڈومیسٹک ٹی 20 میچ کے دوران چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے مقامی ٹیم نے سب سے بڑا اسکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سید مشتاق علی ٹرافی میں ’بروڈا کی ٹیم‘ نے ’سکم ٹیم‘ کے خلاف ٹی 20 فارمیٹ کا سب سے بڑا اسکور بنایا ہے۔بروڈا نے میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنائے اور مجموعی طور پر ریکارڈ 37 چھکے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔ٹی 20 کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ زمبابوے کا تھا جس نے 27 چھکے لگائے تھے۔