پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف ہوم سیریز 2027 تک مؤخرکردی گئی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے آئرلینڈ کے خلاف ستمبر-اکتوبر 2025 میں شیڈول ہوم سیریز کو مصروف شیڈول کے باعث 2027 تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، اس سیریز میں تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچز کھیلے جانے تھے۔ دونوں کرکٹ بورڈز، پاکستان اور آئرلینڈ، نے رواں سیزن میں سیریز کے انعقاد میں درپیش مشکلات کے باعث باہمی رضامندی سے اسے مؤخر کر دیا۔

“آئرلینڈ کا پہلا دورہ پاکستان”
یہ سیریز مئی 2024 میں اعلان شدہ تھی، اور آئرلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا یہ پہلا تاریخی دورہ ہونا تھا۔

“قومی ٹیم کا مصروف شیڈول”
پاکستان ٹیم فی الوقت ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیل رہی ہے۔
تین ملکی سیریز: پاکستان، افغانستان، اور متحدہ عرب امارات کے درمیان
ایشیا کپ 2025: 9 تا 28 ستمبر، متحدہ عرب امارات
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان: 2 ٹیسٹ میچز، اکتوبر کے آغاز میں
یہ تمام مصروفیات آئرلینڈ کے خلاف سیریز کیلئےوقت نکالنے میں رکاوٹ بن گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کے مطابق”قومی ٹیم کا شیڈول ورلڈ کپ 2026 اور ایشیا کپ 2025 سے قبل بے حد مصروف ہے، اسلئےسیریز کو مؤخر کرنا ہی مناسب فیصلہ تھا۔”

بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز: ون ڈے میچز ختم کر کے صرف ٹی 20 رکھنے کی تجویز تھی، بعدازاں سیریز مکمل طور پر منسوخ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف موجودہ سیریز: پی سی بی نے اسے صرف ٹی 20 سیریز بنانے کی کوشش کی تھی، مگر ممکن نہ ہو سکا۔افغانستان کے خلاف سیریز: سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں تبدیل کر دی گئی۔

کرک انفو کے مطابق، آئرلینڈ کی ٹیم کے شیڈول میں اس مدت کے دوران کوئی دیگر مصروفیت نہیں ہے لیکن دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے سیریز کو 2027 تک مؤخر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں