پی سی بی کا ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ کا چیک

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈکےچیئرمین نے اپنا مہمان بنایا اور انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کیلئےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی مہمان بنایا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جبکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو دو کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی دیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔ آپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ اور کپتان نثار علی پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈوائزر عامر میر، وہاب ریاض، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹرز؛ انٹرنیشنل کرکٹ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی، ڈومیسٹک کرکٹ سمیت اظہر علی اور بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے عہدیداران اور کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں