لاہور (نمائندہ خصوصی) قونصل جنرل پاکستان برائے کیلیفورنیا “عاصم علی خان “نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (NSPP) کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج (PASC)، لاہور میں منعقدہ 123ویں نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

یہ چار ماہ کا تربیتی پروگرام اُن کیلئےایک نہایت قیمتی اور سیکھنے سے بھرپور تجربہ ثابت ہوا، جس نے اُن کی قیادت، انتظامی صلاحیتوں اور پالیسی سازی کے وژن کو مزید وسعت بخشی، ساتھ ہی عوامی خدمت کے جذبے کو گہرا کیا۔
اس موقع پر عاصم علی خان نے کہا کہ لاہور کے علمی و ثقافتی ماحول نے اس تعلیمی سفر کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے اساتذہ، رہنماؤں اور ساتھی افسران کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ اب اپنی سرکاری ذمہ داریاں نئے عزم اور جذبے کے ساتھ دوبارہ سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔

